21 کروڑ 81 لاکھ کی لاگت سے پریس بریفنگ سٹوڈیو کا قیام

21 کروڑ 81 لاکھ کی لاگت سے پریس بریفنگ سٹوڈیو کا قیام

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )صوبائی حکومت نے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ اور81 لاکھ روپے کی لاگت سے میڈیا کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جدید پریس بریفنگ سٹوڈیو کاقیام عمل میں لایا ہے اورمالی سال 2016-17 کے دوران یہ اہم منصوبہ خیبرپختونخوا گورننس پروگرام کے مالی تعاون نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔صوبائی حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پریس بریفنگ سٹوڈیو کو پریس کانفرنس ،میڈیا بریفنگ اورآن لائن کھلی کچہری کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ نیز صوبائی حکومت نے عوام اورحکومت کے مابین مؤثر ابلاغ اورحکومتی تشہیر کو فروغ اورمحکمے کے ملازمین کو ایک بہترین سٹرکچر دینے کی غرض سے یکم جولائی2016 سے دیگر صوبوں کی طرزپر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کو اپ گریڈ کرکے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن کادرجہ دیاہے۔ جبکہ پشاور اورمردان میں دو ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کے علاوہ کوہاٹ ،ایبٹ آباد اورسوات میں تین نئے ایف ایم ریڈیو سٹیشنز مکمل ہوچکے ہیں جن کا عنقریب افتتاح کیاجائے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -