صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت 89ارب 20کروڑ تک محاصل پہنچ گئے
پشاور(کرائمز رپورٹر )صوبائی حکومت کا محاصل میں اضافہ کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرنے کی بدولت صوبے کی مجموعی محاصل گذشتہ چار سالوں کے دوران 89 ارب 20 کروڑ تک پہنچ گئے۔ جو گذشتہ حکومت کے چار سالہ دوراقتدار کی نسبت 167 فی صد زیادہ ہے جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے قیام سے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع اور رجسٹرڈ ٹیکس دہند گان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ بجٹ 2017-18 میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس فیسلیٹشن سنٹرز کی دائرہ کا میں مزید اضافہ کیا جا رہاہے۔