خیبر ایجنسی ، طور خم بارڈر پر کرپشن اور نااہلی سے قومی خزانہ کو اربوں کا ٹیکہ

خیبر ایجنسی ، طور خم بارڈر پر کرپشن اور نااہلی سے قومی خزانہ کو اربوں کا ٹیکہ

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) طورخم کسٹم حکام کی کرپشن اور نا اہلی کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ، طورخم میں کسٹم حکام کی کرپشن کی وجہ سے درآمدات کو نقصان ہو رہا ہے ، پھلوں اور سبزی کی گاڑیوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار ہو رہی ہے، درآمد شدہ مال بردار گاڑیوں میں جار نہیں مارا جاتا جس سے نقصان ہو سکتا ہے ، این ایل سی نے کانٹے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور کارکردگی صفر ہے ، تیمور شینواری امپورٹرمینرل کوئلہ کے رہنماء کی لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب۔ لنڈی کوتل پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف امپورٹر اور مینرل کوئلہ کے رہنماء تیمور شنواری نے کہا کہ طورخم میں درآمدات پر متعین سٹاف بد عنوانی میں شریک ہیں تیمور شنواری نے کہا کہ طورخم سٹیشن پر کسٹم حکام کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور درآمدات والی گاڑیوں میں باقاعدہ جار نہیں مارا جا تا جس کی وجہ سے قومی سلامتی اور امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کی گاڑیوں پر جو قانونی ٹیکس لگتا ہے وہ ان سے اصول نہیں کیا جاتا اور اس طرح متعلقہ حکام کے وارے نیارے ہیں جس کا نوٹس لینا چاہئے اور اس طرح سارے ذمہ دار اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں تیمور شنواری نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی والے پچیس سو روپے فی گاڑی لیتے ہیں اور ان کی کار کردگی صفر ہے اور غیر ضروری طور پر طورخم کانٹے پر قبضہ کر رکھا ہے جس پر باقاعدہ وزن بھی چیک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اوور لوڈنگ سے سڑک کو نقصان ہو رہا ہے اور قومی خزانہ لوٹ لیا جاتا ہے پینتالیس ٹن کا وزن کلیر کر دیا جاتا ہے جبکہ گاڑیاں اسی ٹن میں آتی ہیں انہوں نے چیک پوسٹوں پر خاصہ ادر فورس اور کلریکل سٹاف کی لوٹ مار پر تنقید کرتے ہوئے اس سلسلے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جائز طریقوں سے کاروبار کو توسیع دی جا سکے اور کرپشن کا خاتمہ ہو سکے تیمور شنواری نے کلکٹر کسٹم سے مطالبہ کیا کہ سکینیگ مشین ، آن لائن کانٹا کے قیام کو یقینی بنانے اور طورخم کسٹم میں جاری کرپشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول