دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گالا گیا : اکبر ایس بابر کا انکشاف

دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گالا گیا : اکبر ایس بابر ...

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گا لا گیا،پھر وہ پیسا بینکوں میں گیا ،پتہ چلنا چاہیے پیسہ کہاں سے آیا کہاں گیا ؟عمران خان جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ،اب وہ بند گلی میں ،اس لیے رابطہ نہیں رہا ،عمران خان اخلاقیات کے پروفیسر بنتے ہیں ،اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گا لا گیا،پھر وہ پیسا بینکوں میں گیا ،پتہ چلنا چاہیے پیسہ کہاں سے آیا کہاں گیا ؟۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر ان خان کا عہد تھا سیاسی قیادت ورکر منتخب کریں گے ،اب عمران خان حسنی مبارک کی طرح انتخابی پینل بنوارہے ہیں ،ان کی انتخابی مہم انٹرا پارٹی چیف الیکشن کمشنر چلا رہا ہے ۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر پیپلز پارٹی کے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے،ہم کسی صورت ان لوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ن لیگ کو مضبوط بنا رہے ہیں ،انہوں نے تحریک انصاف کو چوں چوں کا مربہ بنا رکھا ہے ۔

اکبر ایس بابر

مزید : کراچی صفحہ اول