وزیر اعلٰی کا اسسٹنٹ کمشنر کی چرف ست پرنسل کو حبس بے جا میں رکھنے پر انکوائری کا حکم

وزیر اعلٰی کا اسسٹنٹ کمشنر کی چرف ست پرنسل کو حبس بے جا میں رکھنے پر انکوائری ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ڈپٹی کمشنر مردان کو درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سکول کے پرنسپل کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو انکوائری آفیسر مقررکر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ کمشنر درگئی کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری ملاکنڈکے پرنسپل کو درگئی پولیس سٹیشن میں غیر قانونی طور پرقید رکھنے اور اُن سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کرکے چار دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -