خیبر پختونخوا بجٹ : سرکاری ملازمین ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2010 بنیادی تنخواہ میں ضم

خیبر پختونخوا بجٹ : سرکاری ملازمین ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2010 بنیادی تنخواہ میں ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)خیبر پختونخوا کے مالی سال بجٹ2017-18میں سرکاری ملازمین کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2010کو بنیادی تنخواہ میں ضم اور انضمام کے بعد بنیادی تنخواہ پر دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2017دیا جائے گا۔ پنشن میں بھی دس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے ،پانچ سکیل تک ملازمین کو پانچ فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس کی کٹوتی سے مستثنی کیا جارہا ہے،ڈیلی الاؤنس کے ریٹ کو 60فیصد بڑھایا جارہا ہے اردذلی الاؤنس کو اردلی الاؤنس کو بارہ ہزار روپے سے بڑھا کر چودہ ہزار روپے کیا جارہاہے میت کی منتقلی وتدفین کی موجودہ شرح کو 1600 روپے سے بڑھا کر 4800اور 5ہزا رروپے سے 15ہزار روپے کر دی گئی ۔ ۔ کم از کم اجرت کو 14ہزار روپے سے بڑھا کر 15ہزار روپے کیاجارہاہے تنخواہ پنشن اور الاؤنسسز میں اضافے پر تقریباً 16ارب 50کروڑ روپے کا اضافی اخراجات آئیں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -