رمضان المبارک اور قرآن کریم کا آپس میں گہرا تعلق ہے‘ قاری رحمت
ملتان (سٹی رپورٹر)جامع مسجد علی محمد المعروف نواب ولی محمد مسجد چوک بازار کے امام قاری محمد رحمت نے کہاہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی بے شمار رحمتیں اور برکتیں عطا فرماتا ہے ۔ اللہ نے قرآن مجید کو رمضان المبارک میں اتارا ہے رمضان المبارک کا اور قرآن کریم کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے ۔اسلامی معاشروں کی ترقی کا سبب قرآن مجید ہے اور معاشروں کی پستی کی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے۔ معاشرے کے اندر بددیانتی چوری اور مختلف برائیوں کے جو ارتکاب ہورہے ہیں اس(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
کا بنیادی سبب قرآن مجید سے دوری ہے اور جو قرآن مجید پر عمل کرتے ہیں وہ دنیا میں سر اٹھا کر جیتے ہیں۔ قرآن مجید عمل کا نام ہے ہم اس کوصرف پڑھنے کی حد تک محدود ہیں ۔ہمارا حقیقی مقصد کیا ہے ہمیں کس لیے اس دنیا میں بھیجا گیا ہے؟؟ اس سے ہم بالکل دور ہیں ۔قرآن پاک میں اللہ تعالی نے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا لازم قرار دیا ہے۔ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔