چوری کے سدباب کیلئے ‘ بجلی چوروں کی تصاویر شائع کرانے کا فیصلہ

چوری کے سدباب کیلئے ‘ بجلی چوروں کی تصاویر شائع کرانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں بجلی چوروں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کی تصویریں شائع کرائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے بجلی چوری ثابت ہونے پر بجلی چور صارفین کی تصاویر شائع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میپکو حکام کے مطابق اس اقدام(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

کا مقصد بجلی چوروں کی سرکوبی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بجلی چوروں کی تشہیر کرنا ہے تاکہ بجلی چوروں کا انجام دیکھ کر دوسرے بھی یہ جرات نہ کریں ۔

تصاویر

مزید : ملتان صفحہ آخر