پیپلز پارٹی پھر پنجاب کی مقبول ترین جماعت بن جائیگی‘ لطیف کھوسہ

پیپلز پارٹی پھر پنجاب کی مقبول ترین جماعت بن جائیگی‘ لطیف کھوسہ

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) چیئرمین پیپلزلائرزفورم پاکستان سردار محمد لطیف خان کھوسہ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملتان تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کہ انھوں نے پنجاب کو بالخصوص مرکز بنا کر جس طرح منظم طریقہ سے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کررہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی پنجاب میں مقبول ترین جماعت بن جائے گی ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزجاری اپنے بیان میں کیاہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک سمندر ہے اس سمندر سے چند قطرے پانی نکلنے سے سمندر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی پاکستان پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گیا وہ ہیرو سے زیرو بنا۔انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئین کو کھلواڑ بنا دیا ہے۔ اس دھرتی ما ں کو لوٹنے پر لگے ہوئے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ پانامالیکس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈان لیکس کے اصل چہرے بے نقاب ہوں گے ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں تنہا رہ گیا ہے۔ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تمام قیادت منہ چھپاتی پھرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -