بلیک میلنگ کا الزام ‘ وزارت بجلی اور آئی پی پیزکے مابین نیا تنازع

بلیک میلنگ کا الزام ‘ وزارت بجلی اور آئی پی پیزکے مابین نیا تنازع

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت پانی وبجلی اور انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز ) کے مابین نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے اربوں روپے کے واجبات اور بقایا جات کی ادائیگی کے بجائے آئی پی پیز ایڈوائزی کونسل پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کردیا ہے۔ مقررہ مدت اور (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

وعدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے پر آئی پی پیز نے بجلی کی پیداوار میں کمی کی دھمکی دی تھی۔ دوسری جانب نیو کیپٹو (CAPTIVE) پاور پلانٹس کی انتظامیہ نے بھی پاور پلانٹس کیلئے بجلی کی قیمت کو غیر مساویانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمت کے اس فرق اور تضاد کو دور کیا جائے اور نجی پاور پلانٹس کیلئے بجلی کی یکساں قیمت مقرر کی جائے۔ ملک میں ٹیکسٹائل ، سپننگ اور شوگر انڈسٹری مالکان نے ( نجی پاور پلانٹس) لگا رکھے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ ایک ہی جیسی ٹیکنالوجی ، ساخت، استعداد کے آئی پی پیز پالیسی کے تحت لگائے گئے کیپٹو ( نجی ملیکتی) پاور پلانٹس کیلیے مختلف ٹیرف ( قیمت) غیر منصفانہ اور غلط ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -