بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ 2 لاکھ 17 ہزار جرمانہ

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ 2 لاکھ 17 ہزار جرمانہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کینٹ ڈویژن کی سرویلنس ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔مجاہد ٹاؤن، الطاف ٹاؤن اور کینٹ میں چھاپے مار کر بجلی چوری پکڑ لی۔ بتایا گیاہے کہ ایکسئین کینٹ ڈویژن کی زیر نگرانی سرویلنس ٹیم نے نائٹ چیکنگ کے دوران نان بازار(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کینٹ میں خورشید نان شاپ پر چھاپہ مارا تو موقع پر ڈائریکٹ سپلائی سے 22 ایمپیئر لوڈ چل رہا تھا۔ بجلی چور صارف کو2 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ تحقیقاتی ایجنسی کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے بجلی چور کو چھوڑنے کی سفارش نہ ماننے پر دی گئی دھمکیوں کے بارے میں سرویلنس ٹیم نے میپکو انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ مجاہد ٹاؤن میں ٹیرف تبدیل کرکے اور مبینہ طور پر دو سال تک بل ادا نہ کرنے والے صارف اسلم کو بھی ٹیم نے پکڑ لیا۔ الطاف ٹاؤن میں صارف سلمان کو مبینہ طور پرڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر بھاری جرمانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایکسئین میپکو کینٹ ڈویژن نے کینٹ، نواں شہر، حسن پروانہ اور انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیموں کو علی الصبح اور رات گئے چیکنگ کی ہدایت کی ہے-

مزید :

ملتان صفحہ آخر -