سابق ٹی ایم ایز کے فنڈز سے 17 کروڑ 64 لاکھ روپے ضلع کونسل ملتان کو جاری

سابق ٹی ایم ایز کے فنڈز سے 17 کروڑ 64 لاکھ روپے ضلع کونسل ملتان کو جاری

ملتان( سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ضلع کونسل کو فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے پنجاب حکومت کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سابق ٹی ایم ایز کے فنڈز سے 17کروڑ 64لاکھ روپے کا چیک ضلع کونسل ملتان کے حوالے کردیا ہے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

جبکہ لائبیلٹیز کی مد میں مزید 45لاکھ روپے کی رقم روک لی ہے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کے قیام کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے ٹی ایم ایز کے بچ جانیوالے اکاونٹس منجمند کردیئے تھے جس میں کروڑوں روپے کی رقوم موجود تھیں۔یہ تمام رقم بعد ازاں میونسپل کارپوریشن کے اکاونٹ میں شفٹ ہو گئی تھی جس ضلع کو نسل نے اپنا حصہ مانگا،مگر بعض وجوہات کی بنا پردونوں اداروں میں تقسیم کے فارمولے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ سابق ٹی ایم ایز کے دور میں بچنے والے فنڈز پنشن اور دیگر فنڈز کی مد میں 21کروڑ روپے سے زائد روپے ضلع کونسل کو ملنے تھے ٹوٹل رقم سے لائیبلیٹز نکال کر 21کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضلع کونسل کو منتقل کی جانی تھی لیکن میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے 17کروڑ64لاکھ روپے کا چیک ضلع کونسل کو فراہم کردیا گیا ہے واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے لائیبلٹیز کی مد میں مزید 45لاکھ روپے کاٹ لئے گئے ہیں۔

چیک جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر