جامعہ زکریا نے نیب کیلئے ڈپٹی رجسٹرار کامران تصدق کو فوکل پرسن مقرر کر دیا

جامعہ زکریا نے نیب کیلئے ڈپٹی رجسٹرار کامران تصدق کو فوکل پرسن مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی طرف سے نیب کیلئے ڈپٹی رجسٹرار کامران تصدق کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیاہے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے ڈاکٹر اسحاق فانی اور لاہور کیمپس کیس کے لئے فوکل پرسن نامز د کرنے کا مراسلہ ارسال کیا تھا اور پہلے ایڈمن آفیسر نصراللہ کو فوکل پرسن مقرر کیا تھا مگر نصر اللہ پر انٹی کرپشن کے کیس کے الزامات پر یہ نام واپس لے لیا گیا اور 18ویں گریڈ کے افسر کانام بھجوانے کی ہدایت کی گئی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈپٹی رجسٹرار کامران تصدق کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جو ریکارڈ اور دیگر دستاویزات نیب کو فراہم کریں گے۔