ایران میں خودکش حملہ اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے‘ ساجد نقوی

ایران میں خودکش حملہ اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے‘ ساجد نقوی

ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایرانی پارلیمینٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پرخود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں واقعات کو اسلام دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کا مقصدافراتفری اور امن وامان کو سبوتاژ کرنا مقصود(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ہے ، لیکن انسانیت اور اسلام کے دشمن کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔علامہ ساجد نقوی کا کہناتھا کہ گذشتہ کئی برسوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک بالخصوص پاکستان ،عراق ،ایران ،افغانستان، شام یمن اور بحرین سمیت دیگر مسلم ممالک میں منظم دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کومتحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر