ن لیگ کی حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کر سکی‘ قطب فریدکوریجہ

ن لیگ کی حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کر سکی‘ قطب ...

ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان )آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ،مسلم لیگ نون کی حکومت اپنی مدت تو پوری کر رہی ہے لیکن جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے کچھ نہیں کرسکی ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ایم این اے خواجہ غلام رسول المعروف قطب فرید کوریجہ نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سرائیکی وسیب کی خیر خواہ جماعت ہے اور پیپلز پارٹی ہی سرائیکی وسیب کی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

محرومیوں کے ازالے کے لئے بھر پور عملی اقدامات اٹھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور اس پارٹی کے قائدین نے غریبوں کے لئے اپنی جانیں تک نچھاور کی ہیں ۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن کے لئے بھر پور تیاری کریں ۔اس موقع پر سردار نعمان خان گورگیج ،نور احمد خان بلوچ ،ڈاکٹر محمد نواز چانڈیہ ،جام شاہد فیض بھایا ،ضیاء اللہ بھٹو ودیگر موجود تھے ۔

قطب فرید کوریجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر