ترقی و خوشحالی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے‘ طارق بشیر چیمہ

ترقی و خوشحالی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے‘ طارق بشیر چیمہ

  

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) حکومت ہر محاز پر عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے ، مہنگائی ،بے روز گاری اور بڑھتی ہوئی غربت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ،موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ عوام حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں ، وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ٹیکس در ٹیکس نافذ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا ،حکمرانوں نے قرضوں کے پہاڑ کھڑے کر دئیے، ترقی وخو شحالی کے نام پر عوام کو(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

بیوقوف بنایا جا رہاہے،،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز( ق) لیگی ورکر میاں اختر علی ضیاء رہائشی 113ڈی بی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ بجٹ محض الفاظ کا گورکھ دھندا ہے، تاجروں اور کسانوں کیلئے کوئی خاطر خواہ پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا گیا،عام آدمی کے استعمال کی اشیاء مہنگی جبکہ امیروں کے استعمال کی اشیاء سستی کی گئی ہیں، موجودہ حکمرانوں نے یومیہ ساڑھے چار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کرکے قرضوں کے پہاڑ کھڑے کر دئیے ہیں،اتنی بڑی مقدار میں قرض لینے کے باوجود نہ تو عوام کی زندگیوں میں کوئی بہتری آئی ہے اور نہ ہی معیشت کا پہیہ رواں دواں ہو سکا ہے ندیم ارشاد چودھری،ماسڑ ارشد،چودھری شفیق سدھو،نعیم ارشاد چودھری،کونسلر چودھری عمران اصغر،افضل نمبردار،ماسڑ ارشد،حاجی عابد سندھو،،مولوی سیف الرحمان،علی اکبر سندھو،اصغر علی چودھری، چودھری مشتاق الہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -