سکیل اپ گریڈیشن‘ ملتان سمیت صوبہ بھر کے میٹرک پاس اساتذہ کی فہرستیں طلب

سکیل اپ گریڈیشن‘ ملتان سمیت صوبہ بھر کے میٹرک پاس اساتذہ کی فہرستیں طلب

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر )ملتان سمیت صوبے بھر میں میٹرک پاس اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھر کے چیف ایگزیکٹو (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

آفیسرز ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ میٹرک پاس تمام پرائمری سکول ٹیچرز( پی ایس ٹی ) کی فہرستیں فوری طور پر بھجوائی جائیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بجٹ 2017-18میں تمام پی ایس ٹی اساتذہ کا سکیل 9سے اپ گریڈ کر کے 14کردیا ہے ۔ اس پر حکومت سوچ بچار کر رہی ہے کہ جن ٹیچرز کو سکیل اپ گریڈ یشن کا پیکج دیا گیا ہے‘ان کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ‘کیا میٹرک پاس اساتذہ کو بھی گریڈ 14دینا مناسب ہے ‘ واضح رہے کہ 2004سے پی ایس ٹی اساتذہ بھی کم از کم بی اے ‘ بی ایس سی قابلیت کے حامل افراد بھرتی کئے جا رہے ہیں ۔امکان ہے کہ حکومت پنجاب میٹرک پاس پی ایس ٹی اساتذہ پر سکیل اپ گریڈیشن لاگو نہ کرے اور انہیں یہ ریلیف نہ دے ۔

اساتذہ فہرستیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -