ملتان، قصبہ گجرات میں سرچ آپریشن‘ 43مشکوک افراد گرفتار

ملتان، قصبہ گجرات میں سرچ آپریشن‘ 43مشکوک افراد گرفتار

  

ملتان، کوٹ ادو(کرائم رپورٹر، تحصیل رپورٹر) قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ملتان اور قصبہ گجرات اور محمود کوٹ میں سرچ آپریشن ‘ 43 مشکوک افراد گرفتار کر لیے گئے تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطا ن اعظم تیموری کی ہدایت پر پولیس اور جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا تھانہ نیو ملتان کے علاقہ مشتاق کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ اس دوران 110 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کی گئی۔پولیس کی جانب سے علاقے کے 60 گھروں کی سرچنگ بھی کی گئی،اس دوران معروف کمپنی کے بوگس سپیر پارٹس بنانے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی ،جبکہ 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برامد کر لیا گیاہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق حساس اداروں نے گزشتہ روز سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ محمود کوٹ کی حدود قصبہ گجرات پارکو کے ارد گرد سرچ اپریشن کیا اور اپریشن کے دوران38مشکوک افراد اسلم آرائیں،محمود اختر آرائیں،ےٰسین کمبوہ،خالد محمود آرائیں،محمد بخش جھج،سعید اونگہ ،جاوید اقبال،سمیع اللہ مروت،فدا حسین افریدی،احسان قریشی،لقمان اعوان،شہزاد عاربی،عامر زمان بھٹہ،یوسف،نصراللہ افریدی ،منیر حسین کھوکھر،عامر اعوان،جمیل آرائیں،شکیل کمبوہ،طاہر بوسن،طارق سلیم،تنویر احمد کھوکھر،راجہ محمد اکرم گھکڑ،ارشدملک ،عبدالجبار سانگھی،کرم دین آرائیں،کاشف حسین آرائیں،رمضان بھٹی،ذوالفقار جٹ،حنیف آرائیں،آصف آرائیں،منیر مروت،زمان خان افریدی،حیدر خان افریدی،اصغر پٹھان،امجدپٹھان،شاہنواز پٹھان،خاطر رحمان،عامر ماچھی،جواد الحسن بلوچ،آصف گدارہ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور انہیں رہائش مہیا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں،مشکوک افراد کا تعلق پشاور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان،ملتان،وہاڑی،درہ آدم خیل،دریا خان ،بھکرودیگر علاقوں سے ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -