رحیم یار خان‘ وڈیرے کے ہاتھوں ونی ہونے والی بچیاں سراپا احتجاج

رحیم یار خان‘ وڈیرے کے ہاتھوں ونی ہونے والی بچیاں سراپا احتجاج

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)شاہ پور میں پسندکی شادی کرنے والے فاروق احمدکھمبڑاجس کی پہلی بیوی سے پیداہونے والی دوکمسن بچیوں عذرابی بی اورسدرہ بی بی کومقامی وڈیرہ ابراہیم کھمبڑااوران کے دیگردوساتھیوں نے ونی کردیاتھااوران کی شادی کرنے کے لیے دباؤڈال رہاہے جس پرمیڈیامیں منظرعام پرآنے کے بعد معاملہ تھمانہیں بلکہ اورزیادہ بڑھاہواہے اوران کووڈیرہ تاحال تنگ کررہاہے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پرکمسن بچیوں نے آئی جی پولیس پنجاب‘ آرپی اوبہاولپور‘ ڈی پی اورحیم یارخان اورایس پی انوسٹی گیشن سے انصاف دلانے اورانہیں ونی ہونے سے بچانے کامطالبہ کیاہے۔

بچیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر