مخیر حضرات کیجانب سے ادا کی گئی جرمانہ کی رقم پر سنٹرل وڈسٹرکٹ جیل سے 6قیدی رہا

مخیر حضرات کیجانب سے ادا کی گئی جرمانہ کی رقم پر سنٹرل وڈسٹرکٹ جیل سے 6قیدی ...

ملتان(کرائم رپورٹر) مخیر حضرات کی جانب سے ادا کی گئی جرمانہ کی رقم پر عدالتی احکامات پر سنٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قید 6آسیران کو رہا کردیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ رمضان (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کے بابرکت مہینے کے موقع پر مخیر حضرات کی جانب سے عدالت میں لاکھوں روپے ادا کیے گئے،جس کا مقصد ایسے قیدیوں کی رہائی ہے جن کے پاس جرمانہ ادا کرنے کی رقم موجود نہ تھی ،معلوم ہوا ہے کہ سنٹرل جیل ملتان میں قید محمد اسلم،نور احمد،غلام عباس،محمد اکبر،اسرار علی جبکہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے بھی ایک قیدی کے لیے 98ہزار رقم عدالت میں جمع کروائی گئی جسے رہا کردیا گیا۔

قیدی رہا

مزید : ملتان صفحہ آخر