نفاذ دین محمدی کیلئے عدالت عظمیٰ میں ریویو پٹیشن دائر

نفاذ دین محمدی کیلئے عدالت عظمیٰ میں ریویو پٹیشن دائر

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان میں نفاذدین محمدیؐ کے عملاً نفاذکے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے روبروریویوپٹیشن دائرکردی ہے‘ قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے رجسٹرارکے اعتراضات کے خلاف اپیل کوخارج کیاتھاجس کے خلاف حسب قانون ریویوپٹیشن گذشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان میں دائرکردی گئی ہے اس مقدمہ میں رخسانہ پیاء ایڈووکیٹ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پٹیشنرہیں ان کے وکیل چوہدری محمدشفیق پیاء ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ آئین پاکستان کے تیسرے شیڈول میں درج آئینی حلف میں تمام حکومتی نمائندگان اورکلیدی ریاستی اداروں کے حلف نامہ جات کے مطابق ’’اسلامی نظریہ حیات‘‘ کوعملاً فروغ دینالازم ہے جبکہ حلف اٹھانے والے نمائندگان اورریاستی اداروں کے سربراہان اپنے حلد کی دانستہ ومسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر