نیب ملتان کی کارروائی، تونسہ بیراج کی اراضی پر قابض 4 ملزم گرفتار

نیب ملتان کی کارروائی، تونسہ بیراج کی اراضی پر قابض 4 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان بیورو نے تونسہ بیراج کی ساڑھے تین ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ کرنے والے4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزم فدا حسین،سید فیاض حسین،اعجاز حسین اور خلیل الرحمان نے تین ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ کرکے کروڑوں روپے حاصل کئے،ملزمان کو آج احتساب عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔نیب ترجمان کے مطابق ہیڈ تونسہ بیراج پر ہزاروں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
ایکڑ سرکاری اراضی پرلینڈ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے ملزمان فدا حسین2012ء میں86.5،2013ء میں731،2014ء میں987.5 اور2016میں1363ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے ساڑھے6کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ اٹھایا،تفتیش میں ملزمان پر الزام ثابت ہوگیا،جس پر مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اورآج ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزم گرفتار