زرداری کرپشن کے آئین سٹائن ہیں ، اپوزیشن تحریک انصاف کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے : خواجہ سعد رفیق

زرداری کرپشن کے آئین سٹائن ہیں ، اپوزیشن تحریک انصاف کے ہاتھوں یرغمال بنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرکے ان کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی پاکستان پیپلز پارٹی وہ پارٹی ہے جس نے اقتدار کی خاطر ملک کو توڑ دیا ، آصف علی زرداری ایسے طریقے سے کرپشن کرتے ہیں کہ کوئی سائنسدان بھی نہیں کرسکتا وہ کرپشن کے آئین سٹائن ہیں پانامہ پیپرز چوری کے کاغذات ہیں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے پوری دنیا میں ان پیپرز پر کارروائی نہیں ہورہی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اسحاق ڈار سے منی لانڈرنگ کا بیان گن پوائنٹ پر لیا گیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ساری اپوزیشن پی ٹی آئی کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے پیپلز پارٹی ایسی پارٹی ہے جس کی لائیو تقریر نہیں دکھائی جاتی تو بجٹ کو کوئی اہمیت نہیں ہے حالانکہ اپوزیشن لیڈر خود نہیں چاہتے کہ سب کی لائیو تقریر نشر ہو ایک وقت میں آٹھ اپوزیشن لیڈر نہیں ہوسکتے شہباز شریف نے اپنا نقطہ پیش کیا ہے کیا وہ پاکستانی نہیں ہیں عمران خان نے سارے سیاسی کیریئر کا ستیاناس کردیا ہے وہ آگ سے کھیل رہے ہیں ہم نے تو بہت لمبی اننگز کھیلی ہے آپ کی تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالتوں میں نہیں لے کر جانا چاہیے ہم پر صرف ایک الزام تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کردیا تھا لیکن آپ نے تو پی ٹی وی پر حملہ کردیا تھا آپ نے دھرنا دیا اس کو لوگ بھول چکے ہیں اس وجہ سے چائنہ کا صدر پاکستان نہ آسکا اور سی پیک میں تاخیر ہوئی عمران خان کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے سندھ میں کچرے کے ڈھیر ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے کیا کیا آپ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن آرہے ہیں سب نے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں عمران خان نے ڈرائی کلینر کی دکان کھول رکھی ہے جو لوگ کوڑا کرکٹ ہیں وہ پارٹی میں شامل کررہے ہیں پیپلز پارٹی اور ق لیگ کا کوڑا ۔ نواز شریف ہر دور میں احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا سجاد علی شاہ نے کہا کہ اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کیا ہو یوسف رضا گیلانی کے ساتھ زیادتی ہے افتخار چوہدری کی غلطی تھی مشرف دور میں کوئی نیب کو نہیں مانتا تھا جے آئی ٹی پر اعتراض پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے کیا۔کہا گیا حسین نواز کی تصویر ہم نے جاری کی لیکن ہماری تو رسائی نہیں ہے ہاتھ پاؤں باندھ کر کوئی مرنے کو تیار نہیں ہے اگر آپ گارڈ فادر کہیں گے تو ہم کیا کہیں گے ہمیں مافیا کہا گیا لیکن ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے جیلوں میں جاتے ہیں نواز شریف کو بیرون ملک سے فون آیا کہ آپ باہر نہ نکلے آپ پر خود کش حملہ ہوجائے گا ہمیں اس کا کوئی کریڈٹ نہیں دیا گیا اور عمران خان گھر میں چھپ جاتا ہے جس میں ہمت نہیں ہے گھر سے نکلنے کی شہبازشریف نے کوئی غلط بات نہیں کی اس کی آواز میں ہماری آواز بھی ہے ہمارے لیڈر نے کسی دباؤ کے باوجودپاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہم نے پاکستان کی عوام کی خدمت کی ہے چار مارشل لاء لگے ہیں اس ملک میں ہم مردود نہیں محبوب ہیں پیپلز پارٹی نے اقتدار کیلئے ملک کو توڑوا دیا آپ اپنے گریبان میں جھانکتے نہیں آصف علی زرداری کرپشن کے آئین سٹائن ہیں عمران خان فارن اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیتا پانامہ پیپرز چوری کے کاغذات ہیں اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے منی لانڈرنگ کا گن پوائنٹ پر اسحاق ڈار سے بیان لیا گیا ہم نے جمہوریت کی آزادی کی بہت بڑی جنگ لڑی ہے ہمارے چار سال کی کارکردگی کسی بھی حکومت سے بہتر ہے چائنہ نے سی پیک پہلے کیوں نہیں دیا زراری کی شکل دیکھ کر سرمایہ دار بھاگ جاتے ہیں کہتے ہیں کہ سی پیک ہم لیکر آئے تھے زرداری فراڈیا ہے ڈپٹی سپیکر نے خواجہ سعد کی تقریر کے کچھ الفاظ کو تقریر سے حذف کردیا ۔
سعدرفیق