بٹہ کوٹ ‘ ٹریکر کی نشاندہی پر شجاعباد نہر میں گری کار برآمد ‘ 3ہلاک

بٹہ کوٹ ‘ ٹریکر کی نشاندہی پر شجاعباد نہر میں گری کار برآمد ‘ 3ہلاک

  

خانیوال‘ کبیروالا (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر) تحصیل کبیروالہ کے علاقہ بھٹہ کوٹ میں تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے پل کے پشتے نہ ہونے کی وجہ سے شجاع آباد کینال نہر میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 کار سوار افراد ڈوب کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تیز رفتار کار نہر میں گر گی تھی۔ صبح اہل علاقہ نے نہر میں کار کی موجودگی کی اطلاع ریسکو حکام کو دی. کار کو نہر سے نکالنے کے بعد کار میں سوار تین افراد کی جاں بحق ہونے کا علم ہوا۔ جن میں جعفر اور پرویز اور (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ڈرائیور معراج شامل ہیں جو کہ سردار پور کے علاقہ کوٹ مہے والی کے رہائشی تھے ریسیکو 1122نے تینوں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے افسوس ناک حادثہ کے حوالے سے کارروائی شروع کردی۔اس المناک واقعہ پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبارہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -