وزیر اعظم کو استعفٰے دیکر خود جے ٹی آئی کے سامنے پیش ہونا چاہیے، میاں منظور احمد وٹو

وزیر اعظم کو استعفٰے دیکر خود جے ٹی آئی کے سامنے پیش ہونا چاہیے، میاں منظور ...

  

دیپال پور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو و مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا جے ٹی آئی میں پیش ہوکر تاریخیں بھگت رہا ہے وزیر اعظم کو موجودہ وقت میں استعفٰے دیکر خود جے ٹی آئی کے سامنے پیش ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے کاروبار کو وسعت دے رہے ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غلطیوں پہ ٖغلطیاں کر رہی ہے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کسانوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی گئی بلکہ کسانوں کوبجلی کی فراہمی بھی ممکن نہیں بنائی جارہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں موضع شاہ یکہ میں معروف سیا سی و سماجی شخصیت حاجی نزیر احمد ڈوگر کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے عزت دی تو اوکاڑہ سے ہیڈ سلیمانکی تک دو رویہ سٹرک بنائی جائے گی اور دیپال پور میں ایم اے تک کی کلاسوں کااجراء ہوگا انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی روڑ اور سبزی منڈی روڑ دیپال پورکی حالت زار موجودہ اقتدار نشینوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ میری فیملی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کروائے گئے لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم سر خرو ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ہزاروں بے روزگاروں کو نوکریاں دی ،سڑکوں کے جال بچھائے آج میرا نام لیکر موجودہ ایم این اے اپنے کام کروا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام اثاثے اقتدار سے پہلے اور اقتدار کے بعد عوام کے سامنے پیش کیے ہے ایسا ہی عمل موجود حکمرانوں کو بھی کرنا چاہیے میں پاکستانی ہوں اور میرا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک نزر فرید کھوکھر نے کہا کہ موجودہ ایم این اے اقتدار کے نشے میں اتنا مغرور ہو گیا ہے کہ عوام کے ساتھ سیدھے منہ بات نہیں کرتا انہوں نے اپنے خاندان ،درجنوں دیہاتوں اور ہزاروں ساتھیوں سمیت سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پرملک تحسین کھوکھر،ملک احسان کھوکھر، ملک محمد مبین کھوکھر،سابق چئیرمین ضلع کونسل اوکاڑہ میاں احمد شجاع وٹو،سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں معظم جہانزیب وٹو،معروف قانون دان کنول رحمان بخاری ایڈووکیٹ،میاں ریاض احمد وٹو ایڈووکیٹ،میاں شعیب مرتضے جوئیہ،سردار علی حیدر خاں وٹو،راؤ اسد سہیل صدر پی پی 192،چوہدری شفیق جٹ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی دیپال پور،رانا گل ناصر،خاں ثناء اللہ خاں کاکڑ،میاں غلام مصطفے وٹو،چوہدری شمش الحق گجر، چوہدری عرفان گجر ،میاں عمران وٹو،میاں اعجاز بودلہ،سردار علی نزیر ڈوگر،آل پاکستان جرنلسٹ آلائنس پنجاب کے سر پرست اعلی حاجی عطا الرحمن لکھوی، معروف سنئیر صحافی ڈاکٹر محمد شعبان،سنئیر صحافی مختار احمد چوہدری،اقبال فاروق،حافظ جمشید اشرف،چوہدری محمد رمضان اشرف،عرفان بھٹی،سید محمد حسن شاہ زیدی،میاں بلال احمد فریدی،چوہدری نوید احمد،دیگر صحافیوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وٹو

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -