سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے تین ملزمان کی اپیلیں خارج کردیں

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے تین ملزمان کی اپیلیں خارج کردیں

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزاپانے والے تین ملزمان ندیم عباس جہانگیرحیدراور محمد ذیشان کی اپیلیں خارج کردیں بدھ کو اپیلوں کی سماعت جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، فوجی عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں مجرم جہانگیرحیدر اور محمد ذیشان کوسزائے موت سنائی تھی جبکہ مجرم ندیم عباس کوعمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔مجرموں کو2012 میں مختلف دہشت گردی میں ملوث ہونے کاالزام تھا۔ دریں اثنا فاضل بینچ نے وزارت دفاع کی جانب سے پاک فوج کی جیگ برانچ کے توسط سے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 382کے تحت سزاؤں میں کمی کیخلاف دائر درخواستیں دیگر اسی نوعیت کے مقدمات کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان درخواستوں کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ۔ یاد رہے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 382کے تحت سزاؤں میں کمی سے عمر قید کی سز25سال سے 16سال تک کم ہوجاتی ہے۔

سپریم کورٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر