سندھ ہائیکورٹ نے2ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے2ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے ناکافی شواہد پر محمد اصغر اور محمد آصف کو بری کردیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ہینڈ گرنیڈ ،پستول اور پولیس مقابلے کے جرم میں 24,24سال قید کی سزا پانے والے محمد اصغر اور محمد آصف کی اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔ملزمان کو 2014میں تھانہ نیو کراچی کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔عدالت عالیہ سندھ نے انسداد دہشت گرردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ناکافی شواہد پر محمد اصغر اور محمد آصف کو بری کردیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -