پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، مولا بخش چانڈیو

پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، وزیراعظم پریشان ہیں، نہال ہاشمی کے پہچھے کوئی اور ہے، نہال ہاشمی تو بنگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہے، بدھ کے روز کراچی میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی بنگالی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہے، پانامہ کیس میں نواز شریف کو پھنسنا ہی تھا، پانامہ نے وزیراعظم کو پریشان کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے، بے نظیر بھٹو کو گھنٹوں عدالت کے باہر انتظار کرایا جاتا تھا تب میاں صاحب کو احساس نہیں تھا، اب ان کو احساس ہو رہا ہے جب خود انتظار کرتے ہیں، میاں صاحب رونا دھونا کم کریں، انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی اکیلا کیوں؟ رانا ثناء اللہ نے بھی دھمکیاں دی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر