ڈی سی ملتان کا سبزی منڈی سے اشیا کی رسد دوگنی کرنے کا حکم

ڈی سی ملتان کا سبزی منڈی سے اشیا کی رسد دوگنی کرنے کا حکم

ملتان،وہاڑی،میلسی(نیوز رپورٹر ، نمائندگان ) ڈپٹی کمشنر ملتان کا سبزی منڈی سے رمضان بازاروں میں اشیاء کی رسد دوگنی کرنیکا حکم ڈی سی وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی نے بھی سبزی منڈی میں پھلوں،سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی تفصیل کے مطابق ڈ پٹی کمشنر ملتان نا در چٹھہ نے ما ہ رمضان المبا ر ک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سبز ی و فر وٹ منڈ ی سے رمضا ن با زا روں میں ا شیا ء خو ردو نو ش کی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

رسد دگنی کر نے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام ما ر کیٹ اور رمضا ن بازا رو ں میں ٹما ٹر ،لیمو ں ، آ لو ، پیا ز اور دال چنا سمیت پھلو ں کی بے پناہ مانگ کے مد نظر منڈ ی میں آ نے وا لے ما ل کو حکومت سبسڈی نر خو ں پر زیا دہ سے زیا دہ خر ید کر کے خود سپلا ئی کر ے گی تاکہ مہنگا ئی میں اضا فہ نہ ہو سکے ۔ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے گذ شتہ روز سبز ی و فروٹ منڈ ی کا علی الصبح دور ہ کر تے ہوئے کیا ۔سی پی او ملتا ن احسن یو نس بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر زرعی ما رکیٹنگ آ صف رضا نے اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر اور سی پی او کو بر یفنگ دی ۔ڈ پٹی کمشنر ملتان نا در چٹھہ نے کہا کہ حکو مت نے عوام کی سہو لت کے پیش نظر چینی اور آ ٹے پر سب سے زیاد ہ سبسڈ ی دی ہے جس کی بد ولت عوام کی ما نگ میں بے پنا ہ اضا فہ ہوا ہے ۔ڈ پٹی کمشنر نے اس موقع پر انتظا ما ت کو سر اہتے ہو ئے اظہا راطمینا ن کیا۔وہاڑی،میلسی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی ،نامہ نگارکے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطا بق عوام الناس کو ما ہ رمضان المبارک کے دوران پھل اور سبز یاں سستے داموں مہیا کر نے کی پا لیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے علی الصبح سبز ی و فر وٹ منڈی میں پھلوں اور سبز یوں کی نیلا می کے عمل کی مانیٹر نگ کی انہوں آڑھتیوں سے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اپنے منا فع میں خصو صی کمی کر تے ہوئے عوام کو سستے پھل اور سبزیاں فراہم کر یں اور دنیا وی و اخر وی فو ائد حاصل کر یں انہوں نے مختلف اشیاء کی نیلامی کے اوسط نر خوں کے مطا بق پر چون نر خوں کاتعین کر ایا اور ما رکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ نر خ نا مے بلاتاخیر تیا ر کر کے تقسیم کر ایا کر یں اوراس با ت کو یقینی بنا یا جائے کہ سبزی منڈی کی پھڑ پر سبزی وپھل فروخت کر نے والے نر خ نا مے نما یاں طور پر آوایزں کر کے مقر رہ نر خوں کے مطابق پھل ،سبز یاں فر وخت کر یں۔

رسد دگنی

مزید : ملتان صفحہ آخر