بجلی چوروں کے ساتھی ایک اور میٹر ریڈر کومعطل کر دیا گیا

بجلی چوروں کے ساتھی ایک اور میٹر ریڈر کومعطل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی چوروں کے ساتھی ایک اور میٹر ریڈر کومعطل کر دیا گیا۔بتایا گیاہے کہ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی نے بجلی چوری میں ملوث ہونے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کے الزام پر میپکو نواں شہر سب ڈویژن ملتان کے میٹرریڈر طالب محمود کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سرکل سرویلنس ٹیم کی جانب سے چیکنگ کے دوران اکاؤنٹ نمبر 05-15113-0532900پر میٹرریڈر طالب حسین کی ملی بھگت سے بجلی چوری کروائی جارہی تھی۔