نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے،پرویز مشرف
سلام آباد/دوبئی(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچایا ہے، امید ہے سپریم کورٹ اور فوج اپنا کردارادا کریں گی،پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ہم بین الاقوامی برادری میں اپنا وقار کھوچکے ہیں،ہمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہئے بلکہ ثالثی کا کردارادا کرنا چاہئے۔ہرشہری کا فرض ہے کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے کردارادا کرے۔تبدیلی سیاسی جماعتیں جمہوری عمل ہی سے لائیں گی۔ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔حالات سے نمٹنے کیلئے لیگوں کو یکجا کر کے گرینڈ لائنس بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دوبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔قبل ازیں اہم سیاسی شخصیات نے سید پرویز مشرف کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال ، خارجہ پالیسی، داخلی حالات اور عالمی افق پر تیزی سے آنے والی تبدیلیوں اور ان کے پاکستان پر اثرات سے متعلق گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدا مجد بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والے راہنماؤں میں سنی اتحاد کونسل کے راہنماصاحبزادہ حامد رضا اور میاں فہیم،مجلس وحدت المسلمین سے ناصر شیرازی اور اسد نقوی،مسلم لیگ جونیجو کے راہنما اقبال ڈار،مسلم لیگ کونسل کے گوہرعلی،قومی مسلم لیگ کے چودہری امجد وڑائچ، عوام لیگ کے ریاض فتیانہ،پاکستان مزدور محاذ سے نعیم قریشی اور اے پی ایم ایل سے سید فقیر بخاری شامل تھے۔ملاقات میں ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید پرویز مشرف نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی چوتھی مرتبہ اقتدار میں آئی ہیں مگریہ ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے مزید خراب کرتی ہیں۔پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر خطرات کا سامنا ہے۔ بھارت اور افغانستان اسے پاکستان کو خطرات ہیں۔ہم دنیا میں اپنا وقار کھو چکے ہیں۔امریکہ سمیت ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے برادر ممالک سے بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔ ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کردیا گیا ہے۔غلط اعدادوشمار کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہیے۔حقیقت میں ہماری معاشی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔ہماری ایکسپورٹ تیزی سے نیچے کی طرف آ رہی ہے۔ براہ راست کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہورہی،ان وجوہات کی بنا پر ڈالر سوروپے سے بھی زیادہ کا ہوچکا ہے ۔
پرویز مشرف