سازشی عناصر حکومت کو ختم کرنے کے درپے ہیں،مصطفی قریشی

سازشی عناصر حکومت کو ختم کرنے کے درپے ہیں،مصطفی قریشی

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سازشی عناصر حکومت کو ختم کرنے کے درپے ہیں ۔ اداروں سے ٹکراؤ کرنا ملک کے لئے خطرناک ہے ۔ چوہدری نثار علی خان کے بیان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی مبینہ تصویر وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ NA52تحصیل پوٹھوہار راولپنڈی کے صدر مصطفی قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان اختلاف رائے ٹکراؤ نہیں عدلیہ سے محاذ آرائی کی خبریں غلط ہیں جرات مندانہ بیان پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ شریف خاندان کا احتساب کرنے کی باتیں کرنے والوں کا جب اپنا احتساب شروع ہوا تو وہ عدلیہ الیکشن کمیشن سے کیوں چھپ رہے ہیں حسین نواز جرات مندی سے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے اور ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -