حکومت ملک میں خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے،چودھری رفعت

حکومت ملک میں خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے،چودھری رفعت

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماو ڈپٹی میئر اسلام آبادچودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک میں خوشحالی ،معاشی انقلاب او رتوانائی کے بحران سے نجات دلانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصرجھوٹ کی سیاست اختیار کرکے عوام کی خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکار رہے ہیں،صحت اورتعلیم کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں بہت بڑی رقم مختص کی ہے ،تعلیم اور صحت کو انتہائی اہمیت دی گئی ہے اس لئے ہائیرایجوکیشن کیلئے آئندہ بجٹ میں44ارب 60کروڑ روپے مختص کرناحکومت کا بہت بڑاکارنامہ ہے۔انہوں نے کہاکہ 9ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکج خادم اعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے ،صو بہ بھر کے صارفین کی بہت بڑی تعداد رمضان بازاروں میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں اور حکومت کے ویژن کے مطابق صارفین کو اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پر ملتی رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ سستے رمضان بازاروں کے انعقاد میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔جاری اپنے بیان میں چودھری رفعت جاوید نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا خاندان پہلے بھی سرخروہوا اورآئندہ بھی ہوگا،مسلم لیگ(ن) نے عدالتوں پر کبھی دباؤنہیں ڈالا ہمیشہ احترام کیا ہے،اداروں کی تذلیل کونیوالوں کو پوری قوم جانتی ہے،مخالفین نے پانامہ کو سیاسی سیڑھی کے طورپر استعمال کیالیکن ناکام رہے،سیاسی مخالفین کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں پر منہ کی کھاناپڑے گی۔انہوں نے کہاکہ 2ارکان پر حسین نواز کے اعتراضات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،شریف فیملی اعلیٰ عدلیہ کا مکمل احترام کرتی ہے ،حسین نواز نے قانون کی مکمل پاسداری کی مقررہ مدت پر تحقیقاتی کمیٹی سامنے پیش ہوئے اور آئندہ بھی ہونگے،ان کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوناآئینی بالادستی کا ثبو ت ہے۔مسلم لیگی رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو پہلے بھی تسلیم کیاگیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -