ہارون آباد، بجلی کے گرے پول سے کرنٹ لگنے سے شہری ہلاک، ورثاء نے روڈ بلاک کردیا

ہارون آباد، بجلی کے گرے پول سے کرنٹ لگنے سے شہری ہلاک، ورثاء نے روڈ بلاک کردیا

ملتان ‘ لودھراں ‘ دائرہ دین پناہ ‘ شاہ جمال ‘ یزمان ‘ ہارون آباد ( کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) مختلف واقعات میں 3 افراد کی نعشں برآمد ‘ ٹریفک حادثات نے 2 افراد کی جان لے لی۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق جلالپور پیر والا کے علاقے سے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

50سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے لاش نشتر ہسپتا ل منتقل کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ لاش ویگن سٹینڈ کے قریب ملی تھی۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شجاع آباد روڈ پر کنوں مائنر میں ڈوب کر 2 سالہ بچہ جاں بحق ‘ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہد کا دو سالہ بیٹا عبدالرحمن کنوں مائنر میں گر گیا اورموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)4جون کوموضع بیٹ قائم والاکے رہائشی کاشتکارغلام حسین چانڈیہ کا12سالہ بیٹاعمرفاروق اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ چکردری کے مقام پرمگسن کینال آرڈی16میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگیاجسکی نعش74گھنٹوں بعدمقامی غوطہ خوروں کی مددسے آرڈی16کے قریب برآمدکرلی گئی جسکانمازجنازہ4:30بجے چکردری پراداکیاگیا۔عمائدین علاقہ،عزیزواقارب واہل علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جسے بعدازاں قبرستان بنگلہ شاہ جمال میں سپردخاک کردیاگیا۔ شاہ جہاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نوحی علاقہ بستی چندریں کی رہائشی ستر سالہ منظور مائی بیٹے شوکت حسین اور عزیزہ کے ہمراہ شاہجمال ہسپتال آرہے تھے کہ مدنی چوک (ملانوالا) کے مقام پر واقع پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلواکر جونہی روڈ پر چڑھے اچانک جمپ لگنے سے منظور مائی روڈ پر گر گئی پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے اسے بری طرح سے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا بیٹا اور عزیزہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ یزمان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روز محمد عابد حجام سکنہ یزمان بہا ولپو ر روڑ پر اپنے مو غٹر سائیکل پر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ہائی ایکس نے اسے کچل ڈا لہ جس سے وہ مو قع پر ہی دم تو ڑ گیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس مو قع پر پہنچ گئی جس نے گا ڑی کواپنے قبضہ میں لیکر کا روائی شروع کر دی ۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں 69فور آر کی اضافی بستی کا رہائشی محمد جمیل اپنی گدھا ریڑھی پر جا رہا تھا کہ 85پھاٹک کے قریب بجلی کے گرے ہوئے پول کے ساتھ جڑی ہوئی بجلی کی 11ہزار کے وی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے ریڑھی پر سوار محمد جمیل جاں بحق ہوگیا 11ہزار کے وی کی تاروں کے شدید جھٹکے سے گدھا بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ،جاں بحق ہونے والے محمد جمیل کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر فورٹ عباس روڈ بلاک کر دیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تادم تحریر روڈ بلاک ہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر