سب سے زیادہ پش اپس لگانے والا نوجوان حکومتی امداد کا منتظر

سب سے زیادہ پش اپس لگانے والا نوجوان حکومتی امداد کا منتظر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مکوں اورٹانگوں سے سب سے زیادہ پش اپس لگانے والا ورلڈ ریکارڈ ہولڈرچائے والا تاج محمد کراچی میں حادثہ کے بعد علاج کیلیے حکومتی امداد کا منتظر ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک شاہراہ پرکتے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل حادثے میں تاج محمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی، آپریشن کیلیے انکے پاس پیسے نہیں ہیں، تاج محمد نے وزیراعظم، وزیراعلی سندھ اورصوبائی کھیل سے علاج کی اپیل کی ہے۔انھوں نے کہا کہ جلد صحتیاب ہوکر دوبارہ سے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ تاج محمد نے مکوں پر ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ 2175 پش اپ، مکوں پر 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں64پش اپ، 80 پاؤنڈ وزن اٹھا کر ایک ٹانگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 41 پش اپ اور ایک منٹ میں مکوں پر ایک ٹانگ اٹھاکر سب سے زیادہ پش اپ بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -