حکومت سندھ نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ،جام مہتاب ڈہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزراء جام مہتاب حسین ڈھر اور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مثالی اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور بجٹ-18 2017 میں تعلیم , صحت اور امن و امان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان شعبوں کی ترقی کے لئے خطیر رقوم مختص کی گئیں ہیں. یہ بات انہوں نے بدھ کواپنے یہاں جاری ہونے والے بیانات میں کہی. انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں سندہ میں بسنے والے تمام افراد کی بلا کسی امتیاز کے خدمت کا عزم کیا گیا ھے اور شہری و دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے خطیر رقوم رکھی گئی بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے. انہوں نے مذید کہا کہ تعلیم, صحت اور امن و امان پر خصوصی توجہ کے ساتھ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے اور زراعت کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی. جام مہتاب حسین ڈھر اور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ نئے مالی سال میں نئی 49 ہزار ملازمتیں مہیا کر کے حکومت سندھ نے بیروزگاری کے جن کو قابو کرنے کی کوشش ھے اب یہ نجی شعبے کی ذمداری کے وہ آگے آئے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر صوبہ سندھ کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں اور صوبے کی ترقی کے لئے اپنے سب اختلافات بھلا دیں۔