سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 5اشتہاری ، 51مشتبہ گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 5اشتہاری ، 51مشتبہ گرفتار

شبقدر ( تحصیل رپورٹر )شبقدر پولیس کی کاروائی ۔سرچ اپریشن کے دوران 5اشتہاری مجرمان سمیت 51مشتبہ افراد گرفتار ۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 2ہینڈ گرنیڈ، ایک آر پی جی 7گولہ، 3 کلاشنکوف، 4 رائفل ،ایک ایل ایم جی ،5 پستول اور 3000گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر انعام جان خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرو واجد خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر بسم اللہ جان خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام جواد خان اور ایس ایچ او خواجہ وس افتخار خان نے شہیدہ بانڈہ میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 70مکانات کی تلاشی لی ۔ دوران اپریشن 5اشتہاری مجرمان سمیت 51مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 2ہینڈ گرنیڈ، ایک آر پی جی 7گولہ، 3 کلاشنکوف، 4 رائفل ،ایک ایل ایم جی ،5 پستول اور 3000گرام چرس برآمدکیا۔ تمام ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر