تخت بھائی مختلف وقعات کیدوران 2 جاں بحق ، خاتون سمیت 2زخمی

تخت بھائی مختلف وقعات کیدوران 2 جاں بحق ، خاتون سمیت 2زخمی

  

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) تخت بھائی میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ خاتون سمیت دو زخمی ہو گئے پہلا واقعہ تخت بھائی مین ملاکنڈ روڈ پر ایک تیز رفتار ائل ٹینکرنمبر0547/DIK نے موٹر سائیکل سوار نوجوان اسفندیار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہو گئے پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ائل ٹینکر تحویل میں لے گئے جبکہ ڈارئیو ر جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس تھانہ تخت بھائی نے مقتول کے چچا جمشید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کی ہے اسی طرح ایک تیز رفتار موٹر کار نمبرLX116جیسے ڈرائیورشفیع محمد ولد خائستہ خان سکنہ تمرگرہ چلا رہے تھے جلالہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار عبد الحق ولد محمد اور زوجہ عبد الحق اور انکے بیٹے ابراہیم کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عبد الحق اور ان بیوی شدید زخمی ہو گئی پولیس نے مجروحین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا اور تفشیش شروع کر دی جبکہ تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے حبیب اللہ ولد صالح محمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی لاش کودرے خوڑ میں پھینک دیا اور ملزمان جائے وقوعہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ لوند خوڑ نے مقتول کے رشتہ داروں کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -