بونیر ،جی پی آئی ڈی اے ای پریکٹیکل میں رشوت دینے والا گرفتار

بونیر ،جی پی آئی ڈی اے ای پریکٹیکل میں رشوت دینے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گور نمنٹ پو لی ٹیکنیک انسٹی ٹیویٹ بونیر میں ڈی اے ای (ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجنئیر )کے پریکٹیکل میں طلباء سے ہزاروں روپے رشوت لیکر پریکٹیکل میں سو فیصد نمبر دینے کے لئے کئے گئی منصوبہ بندی پکڑی گئی ۔باہر سے ائے ہوئے جو نیئر انسٹکٹر فرہادواللہ اف بنو ں ،انعام الرحمان اف پشاور لیکچرز اباسین یو نیورسٹی پشاور امتیاز واللہ اف چار سدہ شیرپاؤں جو بونیر جی پی ائی میں جو نیئر انسٹکٹر کے پوسٹ پر تعینات تھے ۔طلباء سے 9500 روپے رشوت لینے والے فرہادواللہ نے رقم انٹی کرپشن بونیر کے حوالہ کی ۔انٹی کرپشن بونیر سرکل انچارج نور جلیل خان کے مطابق رقم دینے والے طالب علموں کے بیانات قلم بند کئے گئے ۔کاعذی کاروائی کرنے کے بعد تینوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور انکی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی ۔معاملہ میں بہت سے اہم نام سامنے انے کی توقع ہے ۔ذرایع کے مطابق جی پی ائی بونیر کے پرنسپل کے غیر ذمہ داری کی وجہ سے حال ہی میں ہونے والے امتحان میں اوٹ سائیڈر فی میل کے کالج کے اندر انے اور پھر سیکورٹی افیسر کی درخواست پر مزید کاروائی کے لئے جاری انکوائیری کا کوئی پتہ نہیں چلا۔جی پی ائی کے طلباء نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جی پی ائی بونیر میں ڈی اے ای کے امتحان کے بعد سول اور الیکٹریکل میں پریکٹیکل جاری تھے ۔کہ ڈیوٹی پر معمور جو نیئر انسٹکٹر فرہادواللہ نے طلباء سے فی پریکٹیکل پانچ سو سے لیکر ایک ہزار روپے تک رقم کا ڈیمانڈ کیا ۔جس میں کئی طلباء نے رقم دے دی ۔اور اسی دوران بعض طلباء نے رقم دیتے وقت ویڈیو ں بھی بنائی جس پر مقامی پولیس کو اطلاع ملی ۔جی پی ائی بونیر پہنچنے پر پریکٹیکل لینے والے فرہادواللہ نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ جی پی ائی بونیر میں تعینات شیر پاؤں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے امتیازواللہ نے ہمیں بتایا کہ طلباء سے رقم لیکر ان کو سو فیصد نمبر دئے جائیں گے ۔اور اسکے لئے انہوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کی تھی ۔کئی طلباء سے تقریبا 9500 روپے بھی لئے گئے جبکہ اسی دوران باہر سے شور کی اواز سنائی دینے لگی ۔امتیازواللہ نے کہا کہ میں نے فی طلباء سے دو سو روپے لینے کی بات کی تھی جبکہ فرہادواللہ اس پر اضی نہ تھے ۔انٹی کرپشن بونیر کے سرکل انچار ج نو جلیل خان موقع پر جی پی ائی بونیر پہنچ گئے اور انہوں نے واقعہ کی تفشیش شروع کی جبکہ فرہادواللہ سے 9500 روپے بھی برامد کرلئے ۔انہوں نے مقامی صحافیوں کو تفصیلاات بتاتے ہوئے کہا کہ کیس اتنا سادھ نہیں ہے ۔جی پی ائی بونیر میں اس سے پہلے بھی کئی واقعات رونما ہو چکے تھے مگر اس پر کو ئی اواز اٹھانے کو تیار نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ملزموں کو گرفتار کئے جائیں گے ۔جی پی ائی کے ایک ذمہ دار ذرائع نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ہنر مند سکیم میں بونیر کی بجائے باہر سے کئی طلباء کو داخلہ دیا گیاہے جس میں اہم شحصیت ملوث ہے ۔ادھر گور نمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیویٹ کے طلباء نے اس واقعہ کی فوری انکوائیر ی کرنے کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ اس میں جو بھی ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔