عوام کے مال وجان کی حفاظت کی جائیگی ،سجاد خان

عوام کے مال وجان کی حفاظت کی جائیگی ،سجاد خان

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور امن وامان اور عوام کی جان ومال کی حفاظت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے امن وامان کے قیام میں بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوا جس میں امن وامان کے قیام میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران تھانہ متنی کے ایس ایچ او داؤد خان ، SI اسحاق خان ،ASI نورالقمرخان اور جوانوں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے گئے تقسیم انعامات کے دوران ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے کہا کہ پشاور میں امن وامان برقرار رکھنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور کہا کہ پولیس افسران اور جوان اپنی ڈیوٹی ایماندار ی اور بہتر طریقے سے انجام دیں ۔غفلت اور لاپرواہی کا مظاہر ہ نہ کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر