پختون کو کھبی دھوکہ نہیں دیا جینا مرنا ان کیساتھ ہے: ایمل ولی خان

پختون کو کھبی دھوکہ نہیں دیا جینا مرنا ان کیساتھ ہے: ایمل ولی خان

  

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام ریاض شہر میں سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی میں ایک پروقارتقریب نورماس ہال میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے آئے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے فرزند اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب ایمل ولی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ،یاد رہے ایمل ولی خان ان دنوں خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں اور وہ متحدہ عرب امارات سے گزشتہ ہفتہ سعودی عرب تشریف لائے سعودی عرب کے اس خصو صی دورے میں عوامی نیشنل پارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر عبداللہ خان بھی ان کے ہمراہ رہے تقریب کا آغازقاری محب اللہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری سبز علی خان اور ریاض کے جنرل سیکرٹری گوہر علی خان نے ادا کئے ،تقریب کے مہمان خصوصی ایمل ولی خان تھے ، اعزازی مہمان عبداللہ خان تھے جبکہ صدارت سعودی عرب کے مرکزی صدر گل زمین خان نے کی ،تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے مرکزی صدر گل زمین خان ، مہمان خصوصی ایمل ولی خان ،اعزازی مہمان جناب عبداللہ خان مرکزی سینئر نائب صدر ظہور احمد خان ، ریاض ریجن کے صدر حبیب یونس نے خطاب کیا، تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں مرکزی صدر گل زمین خان پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ اپس میں یگانیت پیدا کریں اور پارٹی کے لیے دن رات کام کریں کارکن پارٹی کا سرمایہ ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے. اعزازی مہمان جناب عبداللہ خان نے پارٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے عوام کی نظریں ایک بار پھر اے این پی کی قیادت پر لگی ہیں.پی ٹی آئی تبدیلی کے نام پر اسمبلیوں میں ا پنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے اپنی توانائی صوبے کی عوام کی بجائے اسلام آباد کی سیاست پر صرف کئے رکھی.اس کے بعد ریاض ریجن کے صدر حبیب یونس خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے سات?ہ ہر قسم تعاون کا یقین دلایا .اس کے بعد مہمان خصوصی جناب ایمل ولی خان نے اپنے تفصیلی خطاب میں پارٹی کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور تاریخی حوالوں سے فخر افغان باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی سیاسی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی.انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند سے اب تک ہمارے آباو اجداد نے پشتون قوم کی بقا اور ترقی کے لیے جیلیں کاٹیں آج بھی ہماری سیاسی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کالا باغ ڈیم کا مردہ گھوڑا دفن کیا ،صوبائی خودمختاری اور صوبے کیلئے اس کے نام کا حصول ہمارے دور کی زندہ مثالیں ہیں اور ہم نے کبھی اس قوم کو دھوکا نہیں دیا.ہمارا جینا مرنا پشتون قوم کے ساتھہ ہے .انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ اس ملک میں ہمارے ساتھہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا اور اس کا زندہ ثبوت سی پیک منصوبہ اور فاٹا کے مسائل کو حل نہ کرنا ہے آخر میں ایمل ولی خان نے تمام صوبائی اور مرکزی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب پر اعتماد کا اظہار کیا اور خوشخبری سنائی کہ بیرون ملک مقیم پارٹی ورکرز کے لئے باچا خان مرکز میں اورسیز سکیرٹر یٹ قائم کریں گے اس موقع پر نئے شمولیت کرنے والوں خوش آمدید کہا گیا.تقریب کے آخر میں ملک و قوم کے لئے دعائیں کی گئی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -