ڈیرہ ،موٹر سائیکل سواروں پرفائرنگ ایک جاں بحق

ڈیرہ ،موٹر سائیکل سواروں پرفائرنگ ایک جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)روڑی روڈ کے قریب گھاس کاٹ کرآنیوالے دو موٹر سائیکل سواروں پر دو مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں عبد المجید ولد عبد الحمید پائی خیل سکنہ محلہ ہارون آباد کلاچی میں 302/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے میں اپنے قریبی رشتہ دار سعید کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنی اراضی سے گھاس کاٹ کر روڑی روڈ پر آرہے تھے کہ مسجد بورے والی کے قریب پہنچے تو قسمت خان ولد رضا اور عظمت خان ولد سوہا خان قوم بومب سکنہ گرہ گلداد آئے اور اسلحہ آتشین سے اندھا دھند ہم پر فائرنگ کردی جس سے میرا قریبی رشتہ دار سعید موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر