ایبٹ آباد ،انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ افغان سمگلر گرفتار

ایبٹ آباد ،انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ افغان سمگلر گرفتار

  

ایبٹ آباد( نامہ نگا ر)ایبٹ آباد، ایف آئی اے پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ افغان سمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی دستاویزات اور بڑی تعداد میں پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں گرفتار ہونے والے انسانی سمگلر مختلف تحقیقاتی اداروں کو بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف انسانی سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے گزشتہ روز ایف آئی اے ایبٹ آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم خان نے انسانی سمگلنگ کے غیر قانونی دھندے میں ملوث افغان ٹریول ایجنٹ گلاب خان کو گرفتا رکر لیا ہے افغان سمگلر گلاب خان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قبول کیا ہے کہ میں نے پچاس سے زائد افراد کو بیرونی ممالک میں سمگل کیا ہے جن میں دو پاکستان شہری بھی شامل ہیں جن کا تعلق ہریپور کے علاقہ بھیرکنڈ سے ہے اور اس کے علاوہ افغان باشندے بھی شامل ہیں جن کو مختلف ملکوں میں سمگل کیا گیا ہے اس نے تفتیش کے دوران کہا کہ میں نے ان افراد کو ترکی،یورپ اور ایران سمگل کیا ہے ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف 32/2017 u/s 3/4PACHTOاور14کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ا ور اسے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -