مردان میں ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی جاری

مردان میں ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی جاری

مردان ( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹرعمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو معیاری ارزاں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ ضلع کے عوام کو اپنے استعمال اور ضرورت کی اشیاء سستے داموں میسر ہوں مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اب تک پانچ لاکھ روپے جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں قیمتوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ بلاتفرق گرانفروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ وہ بذات خود بغیر کسی پروٹوکول کے ضلع کے بازاروں و بڑے خریداری مراکز کا دورہ کرتے ہیں اور اشیاء خوردونوش کی ٹسٹ کی بنیا د پر خریداری کرتے ہے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام مجسٹریٹس (اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز) کو اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کٹرول کرنے کیلئے خصوصی ہدایات دی ہے جس کی بدولت اب تک گرانفروشوں کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے 500000 روپے جرمانے لگا چکے ہے جبکہ گرنفروشوں کے خلاف کارروائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Ba

مزید : پشاورصفحہ آخر