امریکن قونصلر جنرل ریمنڈلک گریتھ کی امیر مقام سے ملاقات

امریکن قونصلر جنرل ریمنڈلک گریتھ کی امیر مقام سے ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر )امریکن قونصلرجنرل پشاور ریمنڈ مک گریتھ کی اپنے وفدکے ہمراہ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سے اسلام آبادمیں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔تبادلہ خیالات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹااصلاحات صرف فاٹاکیلئے نہیں بلکہ ملکی اوربین الاقوامی سطح پربھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہماری پارٹی اورحکومت مشاورت سے فاٹااصلاحات کانفاذچاہتے ہیں،امریکی حکومت اورعوام نے مشکل کی ہرگھڑی میں خواہ وہ دہشت گردی ہو،زلزلہ یاسیلاب پاکستانی عوام کاساتھ دیاہے جس پر پاکستانی عوام انکے بے حدمشکورہیں۔اس موقع پرامریکی قونصلرجنرل نے کہاکہ آئندہ بھی تعاون میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کے عوام اورحکومت نے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے میں جوقربانیاں دی ہیں امریکہ کے عوام اورحکومت انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ فاٹااورخیبرپختونخواکے پسماندگی دورکرنے کیلئے امریکہ کی حکومت بھرپورکرداراداکرے۔انہوں نے کہاکہ امریکی ایمرگریشن کے حکام پاکستانیوں کیساتھ موجودہ رویے پرنظرثانی کرے جس سے بداعتمادی کافضاء قائم ہورہی ہے جس پر امریکی قونصلرجنرل نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات ایمرگریشن حکام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی حکومت پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کااحترام کرتی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر