منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز ، 179 گرفتار
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کی خاطر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 179 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاو ر محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں صوبائی دارلحکومت پشاور میں معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے جاری مہم کے دوران سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدر سرکل کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے اور خصوصی ناکہ بندیاں کی ان چھاپوں اورناکہ بندیوں کے دوران 179 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40 کلوگرام چرس اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کر چکے ہیں ۔