شیر گڑھ میں بدبخت بھائی نے چھوٹے بھائی کا خون کردیا

شیر گڑھ میں بدبخت بھائی نے چھوٹے بھائی کا خون کردیا

شیرگڑھ (نامہ نگار) پولیس تھانہ لوند خوڑ میں بھائیوں کا خون سفید ہوگیا چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اسے خود کشی قرار دے دیاتاہم پولیس تحقیق کے بعد بھائیوں کے خلاف قتل اور دھوکہ دہی کے پرچے درج کرائے گئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سحری کے وقت پولیس تھانہ لوند خوڑ کے علاقہ دڑہ میں علی حیدر کا اپنے چھوٹے بھائی نوید ولد حضرت سید کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا طیش میں آکرملزم علی حیدر نے فائرنگ کرکے نوید کو قتل کیا بعد ازاں ان کے بھائی اجمل خان اور شیر بہادرپسران حضرت سید نے پولیس تھانہ لوند خوڑ میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا بھائی ذہنی معذور تھا اور انہوں نے اپنی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کی شک گزرنے پر پولیس نے 174 کے تحت تحقیق شروع کی تو معلوم ہوا کہ مقتول پر پیچھے سے دوفائر کئے گئے ہیں اور انہوں نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کردیاگیاہے پولیس تھانہ لوند خوڑ نے ملزم علی حیدر کے خلاف قتل کا اور ان کے بھائیوں اجمل خان اور شیر بہادر پسران حضرت سید کے خلاف 420کا پرچہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر