ریاست کا ملازم ہوں، وزیر اعلیٰ کا حکم غیر آئینی ہے: آئی جی سندھ

ریاست کا ملازم ہوں، وزیر اعلیٰ کا حکم غیر آئینی ہے: آئی جی سندھ

  

کراچی(کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاہے کہ امن و امان کے قیام کیلئے صوبے میں کہیں بھی جاسکتاہوں۔بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں آئی جی سندھ نے کہاکہ سرکاری فرائض ادا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ریاست کاملازم ہوں،وزیراعلی سندھ کاحکم غیرآئینی ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی کے بغیراطلاع شہرسے باہرجانے پرپابندی لگائی تھی،آئی جی سندھ نے حیدرآبادمیں امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیاہے،جس میں ایڈیشنل آئی جی اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت اعلی افسرشرکت کریں گے

مزید :

کراچی صفحہ اول -