میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرانی ہو گی ، وننگ سپیچ کے دوران کپتان نے فرط جذبات میں بھارت سے شکست کا تذکرہ بھی چھیڑ دیا

میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ...
میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرانی ہو گی ، وننگ سپیچ کے دوران کپتان نے فرط جذبات میں بھارت سے شکست کا تذکرہ بھی چھیڑ دیا

  


برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ فخر زمان کی صلاحیتوں کا پہلے سے علم تھا ، بھارت کے خلاف میچ میں ہم دباومیں آگئے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کراوڈ کی کافی سپورٹ تھی جس کی وجہ سے حوصلے بلند ہوئے، ٹیم کی پرفارمنس کافی زبردست رہی۔ سرفراز احمد کا میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی جس نے فرق پیدا کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ نے فیلڈنگ پر توجہ کی ہدایت کی تھی، کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے، بولرز نے وکٹیں لیں جس نے کافی مدد کی، ان کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیں گے۔کپتان نے کہا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں، فخر زمان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی صلاحیتوں کا پہلے سے علم تھا۔

مزید خبریں :چیمپینز ٹرافی:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت19 سے شکست دیدی

مزید : کھیل