خانہ کعبہ میں موجود حجراسود کے ساتھ تعینات سیکیورٹی اہلکار کتنے گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہے اور اس کے ذمہ کیا کچھ ہے؟ آپ بھی جانئے

خانہ کعبہ میں موجود حجراسود کے ساتھ تعینات سیکیورٹی اہلکار کتنے گھنٹے ڈیوٹی ...
خانہ کعبہ میں موجود حجراسود کے ساتھ تعینات سیکیورٹی اہلکار کتنے گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہے اور اس کے ذمہ کیا کچھ ہے؟ آپ بھی جانئے

  


ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ شریف میں حجر اسود کی حفاظت پر مامور اہلکار ہر گھنٹے بعد تبدیل ہو تا ہے جس کے ذمہ ضیوف الرحمان عازمین حج وعمرہ کی رہ نمائی، حجر اسود کو بوسہ دینے کا طریقہ اور حجر اسود کے مقام پر رش کم کرنے جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی سیکیورٹی فورز کے ترجمان سامح السلمی نے بتایا کہ حجر اسود کی سیکیورٹی پرمامور اہلکار کو ہر گھنٹے بعد تبدیل کیا جاتا ہے۔ جلدی تبدیلی کا مقصد اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رکھنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حجر اسود کے پہرے دار حجاج و معتمرین کی ہنگامی حالت میں مدد، ان کے بے ہوش ہونے یا گرنے کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع پہنچاتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا